حکومت ترجیحی بنیادوں پر انصاف کے لیے اقدامات کررہی ہے شہریار آفریدی

خیبرپختونخوا پولیس نے مثالی کارکردگی دکھائی جس کو دنیا نے سراہا، وزیر مملکت برائے داخلہ

خیبرپختونخوا پولیس نے مثالی کارکردگی دکھائی جس کو دنیا نے سراہا، وزیر مملکت برائے داخلہ۔ فوٹو : فائل

وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت ترجیحی بنیادوں پر انصاف اور شہریوں کی عزت کے حوالے سے اقدامات کر رہی ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت ترجیحی بنیادوں پر انصاف اور شہریوں کی عزت کے حوالے سے اقدامات کر رہی ہے، آج سے پہلے شہریوں کو سرکاری دفاتر میں خوار ہونا پڑتا تھا، خیبرپختونخوا پولیس نے مثالی کارکردگی دکھائی جس کو دنیا نے سراہا۔


شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ حکومت کا مقصد تھا کہ پاکستانیوں کو عزت دی جائے، پولیس ریفارمز کا آہستہ آہستہ اسلام آباد میں احساس ہونے لگا ہے، آنے والے دنوں میں تھانہ کلچر کو بہتری کی جانب لایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں منشیات مافیا، قبضہ مافیا اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاوٴن ہے، کسی کے گھر میں بچہ منشیات کا عادی ہے تو اس کی تکلیف ماں باپ سے پوچھیں۔

وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ جب بندہ اخلاق، نیک نیتی سے کام کرے تو اللہ کی مدد حاصل ہوتی ہے، جو درد اللہ اور اس کے محبوب کے قریب لے کر جاتا ہے وہ ہوگا تو بہتری کی طرف جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام جرائم پیشہ عناصر اور قوتوں کیخلاف کریک ڈاؤن کریں گے، سرکاری اداروں میں موجود جرائم پیشہ عناصر کے سہولت کاروں کیخلاف بھی کارروائی کریں گے۔
Load Next Story