سندھ حکومت نے رینجرز کے اختیارات میں 3 ماہ کی توسیع کردی

توسیع کا فیصلہ انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت تفویض کیا گیا، صوبائی محکمہ داخلہ


ویب ڈیسک January 29, 2019
محکمہ داخلہ سندھ نےرینجرز اختیارات میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ فوٹو: فائل

صوبائی وزارتِ داخلہ نے رینجرز کے اختیارات میں 90 دن کی توسیع کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے رینجرز کے اختیارات میں 90 دن کی توسیع کردی ہے اور محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق رینجرز اختیارات میں توسیع 6 جنوری سے 5 اپریل تک کی گئی ہے، اور توسیع کا فیصلہ انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت تفویض کیا گیا ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں