بنوں میں گھر کے اندر دھماکا میاں بیوی اور 4 بچے جاں بحق

دھماکا گھر میں پڑے پرانے مارٹر گولے کے پھٹنے سے ہوا، ترجمان آئی جی پولیس


January 29, 2019
دھماکا گھر میں پڑے پرانے مارٹر گولے کے پھٹنے سے ہوا، ترجمان آئی جی پولیس (فوٹو: فائل)

بنوں میں ایک گھر کے اندر ہونے والے دھماکے کے باعث والدین اور چار بچے جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں کے علاقے لنڈی ڈاک میں ایک گھر کے اندر زور دار دھماکا ہوا ہے جس کے باعث 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ دھماکے کے فوری بعد امدادی ادارے، پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ جائے وقوع پہنچ گئے جہاں امدادی کارروائیوں اور تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکا اسکول ٹیچر برکت اللہ کے گھر کے کمرے میں ہوا جس کے باعث میاں بیوی اور ان کے چار بچوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔ ترجمان آئی جی پولیس کے مطاق دھماکہ گھر میں پڑے پرانے مارٹر گولے کے پھٹنے سے ہوا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں 45 سالہ اسکول ٹیچر برکت اللہ، 40 سالہ زوجہ، بچے 17 سالہ کلیم اللہ، 15 سالہ فہیم اللہ، 7 سالہ بسنہ بی بی اور 2 سالہ فرید اللہ شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں