کراچی کے فنکار محکمہ ثقافت کے خصوصی فنڈ سے محروم
پڑوسی ملک کی طرح ہماری حکومت نے مدد نہیں کی، موسیقار نیاز احمد.
محکمہ ثقافت سندھ کی بے حسی انتہا کو پہنچ گئی ہے، شہرقائد کے فنکار، شاعر اور دانشور حکومت سندھ کے محکمہ ثقافت کی جانب سے دیے جانے والے خصوصی فنڈسے محروم ہیں۔
صدارتی ایوارڈ یافتہ ممتاز موسیقار نیاز احمد، طبلہ نواز خلیل احمد بننے اور نواز خورشید احمد سمیت کئی فنکار فاقہ کشی پرمجبور ہیں، نمائندہ ایکسپریس سے گفتگو میں نیاز احمد نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا تھا کہ اپنے حصے کا کام کر لینے کے بعد پڑوسی ملک کی طرح ہماری حکومت بھی مجھے سپورٹ کرے گی مگر ایسا کچھ نہیں ہوا۔
انھوں نے کہا کہ آج میرے پاس بتانے کو یہ ہے کہ میں نے کتنے گانے کمپوز کیے مگر بچوں کا پیٹ پالنے کیلیے پیسے نہیں ہیں، مزید فنکاروں نے اپنے ملے جلے موقف میں کہا کہ اگر حکومت سندھ نے اس بے حسی کوختم نہ کیا تو ہم کراچی پریس کلب کے سامنے خودسوزی کرینگے۔