پاکستان میں دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں کیلیے کوئی جگہ نہیں وزیراعظم

دہشت گرد عناصر جب بھی اپنے مذموم مقاصد کیلیے سر اٹھانے کی کوشش کریں گے ریاست اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی، وزیر اعظم

بزدلانہ کارروائی شکست خوردہ ذہنیت کی عکاس ہے، وزیراعظم (فوٹو: فائل)

ISLAMABAD:
وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے ڈی آئی جی کمپلیکس لورالائی میں دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے آرمی اور ایف سی کی جانب سے بروقت کارروائی اور بڑے نقصان سے بچاؤ پر سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے لیے کوئی جگہ نہیں، دہشت گرد عناصر جہاں بھی اپنے مذموم مقاصد کے لیے سر اٹھانے کی کوشش کریں گے ریاست اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔


یہ پڑھیں: لورالائی میں ڈی آئی جی آفس پر خودکش حملہ، 10 پولیس اہلکار شہید

وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی شکست خوردہ ذہنیت کی عکاس ہے اور ہماری بہادر افواج ، پولیس اور قوم کے حوصلے بلند ہیں۔

واضح رہے کہ لورالائی میں ڈی آئی جی آفس پر خودکش حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں 10 پولیس اہلکار شہید اور متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔
Load Next Story