پاکستانی طالبان سے مذاکرات پرفوج کوتحفظات ہیںاسلم بیگ
امریکا افغانستان میں دوبارہ خانہ جنگی کی سازش کررہا ہے،سابق آرمی چیف کا انٹرویو.
BAHAWALPUR:
سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ مرزااسلم بیگ نے انکشاف کیاہے کہ کالعدم تحریک طالبان سے مذاکرات پر پاک افواج کوتحفظات ہیں۔
ایبٹ آبادواقعے کی سازش میموگیٹ اسکینڈل سے جڑی ہے، امریکاافغانستان میںدوبارہ خانہ جنگی کرانے کی سازش کررہا ہے، طالبان نے شمالی اتحادسے بھی تعلقات بہترکر لیے توقابض فوج کے نکلتے ہی پورے افغانستان پرکنٹرول حاصل کرلیں گے۔ ایک انٹرویومیں اسلم بیگ نے کہاکہ پاکستانی طالبان کے ساتھ مذاکرات پرپاک افواج کوتحفظات ہیںکیونکہ فوج نے بڑی قربانیاںدی ہیں۔ ہزاروں جوان اورافسر شہید ہوچکے ہیں، فوج کس طرح کہہ دے کہ وہ انھی لوگوں کے ساتھ بیٹھ کرمذاکرات کرے گی جنھوں نے اسے نقصان پہنچایا۔
باوجوداس کے کہ حکومت، اپوزیشن اوردینی جماعتیں سب ہی مذاکرات چاہتے ہیںلیکن اس کے لیے فوج کورضامند کرنا ہوگا۔ ایک سوال پراُن کا کہنا تھاکہ ایبٹ آبادکمیشن رپورٹ آئی تواس وقت کے حکمرانوںنے اُسے دبادیا اورپھر یہ رپورٹ غیرملکی میڈیاکے ذریعے منظرعام پرآئی۔ سچ کوچھپایا جائے تواس طرح کی برائیاںہوتی ہیں۔ انھوں نے کہاکہ مرسی کی حکومت کاتختہ اُلٹنے کے پیچھے ایک سازش ہے کیونکہ امریکانہیں چاہتاکہ ترکی، مصر اورایران مل کراتحاد بنائیں۔