قرض واپس نہ کرنے پر دوستوں نے نوجوان کی جان لے لی

کاشف اور تنویر نے ڈومینک مسیح سے 90 ہزار قرض لیا تھا، ایس ایس پی کورنگی علی رضاکی پریس کانفرنس


Staff Reporter January 30, 2019
 کورنگی اللہ والا ٹاؤن سے چند روز قبل پلاٹ سے 18 سالہ یاسین کی لاش ملی تھی،یاسین کے قاتل بھی دوست ہی نکلے۔ فوٹو: فائل

دوستوں نے قرض واپس نہ کرنے والے نوجوان کو قتل کر دیا۔

ایس ایس پی کورنگی علی رضا نے پریس کانفرنس سے خطاب میں مزید بتایا کہ کورنگی اللہ والا ٹاؤن سے چند روز قبل پلاٹ سے 18 سالہ یاسین کی لاش ملی تھی ، پولیس نے تفتیش کے بعد مقتول کے قتل میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ مزید دو ملزمان کی تلاش جاری ہے ، ملزمان مقتول کے دوست ہی ہیں اور انھوں نے قتل سے قبل یاسین کو بدفعلی کا نشانہ بھی بنایا تھا۔

ایس ایس پی کورنگی نے مزید بتایا کہ مہران ٹاؤن سے ہی چند روز قبل بوری میں بند ایک لاش ملی تھی جس کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی تھی۔ ہم نے پولیس کے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ڈْپارٹمنٹ کے سوفٹ ویئر کے ذریعے فنگر پرنٹس لے کر اس کی شناخت کی تو مقتول کا نام ڈومینک مسیح معلوم ہوا۔

پولیس نے تفتیش آگے بڑھاتے ہوئے مختلف افراد کو حراست میں لیا جس کے بعد اس کے دو دوستوں کاشف اور تنویر نے قتل کا اعتارف کرلیا ، ملزمان نے بتایا کہ انھوں نے ڈومینک سے 90 ہزار روپے قرض لیا تھا اور ڈومینک اپنی رقم کا تقاضہ کررہا تھا جس پر دونوں نے مل کر اسے قتل کردیا۔

پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں ایس ایس پی نے بتایا کہ ضلع کورنگی میں پندرہ سو اہلکاروں کی نفری ہے اور خصوصی طور پر موٹر سائیکل سوار اہلکاروں کو گشت کے دوران چھوٹے ہتھیار فراہم کیے جارہے ہیں ، چیکنگ پر مامور ایک اہلکار کے پاس ایس ایم جی اور دوسرے اہلکار کے پاس ٹی ٹی پستول ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں