بلال آصف کی نگاہیں ون ڈے ورلڈکپ پر مرکوز

میگا ایونٹ میں شرکت کا اعزاز پانا ہر کرکٹر کی طرح میرا بھی خواب ہے، آل راؤنڈر


Sports Reporter/Abbas Raza January 30, 2019
میگا ایونٹ میں شرکت کا اعزاز پانا ہر کرکٹر کی طرح میرا بھی خواب ہے، آل راؤنڈر۔ فوٹو: فائل

بلال آصف کی نگاہیں آئی سی سی ورلڈ کپ پر مرکوز ہیں۔

آل راؤنڈر بلال آصف نے www.cricketpakistan.com.pk کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ رواں سال انگلینڈ میں شیڈول ورلڈکپ میں ملک کی نمائندگی کرنا چاہتا ہوں، میگا ایونٹ میں شرکت کا اعزاز حاصل کرنا ہرکرکٹر کی طرح میرا بھی خواب ہے، اس کو پورا کرنے کیلیے پرعزم ہوں، آنے والے ہر میچ میں 100فیصد کارکردگی دکھاتے ہوئے سلیکٹرز کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کروں گا۔

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف اچھی کارکردگی کے باوجود دورہ جنوبی افریقہ کیلیے منتخب نہ ہونے کے سوال پر بلال آصف نے کہا کہ سلیکٹرز میچزکی کنڈیشنز اور حریف ٹیم کو پیش نظر رکھتے ہوئے ٹیم کا انتخاب کرتے ہیں۔ اگر میں منتخب نہیں ہوا تو اس کی وجہ یہی ہوسکتی ہے کہ کنڈیشنز میرے لیے سازگار نہیں تھیں۔

یو اے ای میں ٹیسٹ میچز کے دوران اچھی بیٹنگ نہ کر پانے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ بیٹ کے ساتھ اپنی کارکردگی پر مایوسی ہوئی، اس لیے بھی کہ مجھے بطور آل راؤنڈر موقع دیا گیا، ٹیم کی ضرورت کے مطابق رنز نہیں بناسکا، انٹرنیشنل کرکٹ سے فراغت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی بیٹنگ بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دوں گا۔

3سال قبل ڈیبیو کے بعد ون ڈے فارمیٹ کی ٹیم میں دوبارہ جگہ نہ بنا پانے کے حوالے سے بلال آصف نے کہا کہ شاید میری کارکردگی میں تسلسل نہیں تھا، اسی وجہ سے ڈراپ ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں