وزارت خزانہ اور منصوبہ بندی شرح سود میں مزید اضافے کی مخالف

خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شرح سود میں اضافے سے حکومتی قرضوں کی مالیت میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔


Shahbaz Rana January 30, 2019
خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شرح سود میں اضافے سے حکومتی قرضوں کی مالیت میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت کی وزارت خزانہ اور وزارت منصوبہ بندی نے شرح ِ سود میں مزید اضافے کی مخالفت کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق منگل کو حکومت نے مالیاتی پالیسیوں کے حوالے سے رابطہ کار بورڈ کے سامنے مالی پالیسیاں پیش کیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی خواہش ہے کہ شرح سود میں اضافہ کیا جائے تاکہ موجودہ معاشی مشکلات سے نکلا جاسکے تاہم بعض ارکان نے اس تجویز سے اختلاف کیا۔

اس بات کا خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شرح سود میں اضافے سے حکومتی قرضوں کی مالیت میں مزید اضافہ ہوجائے گا جو رواں مالی سال کے اختتام تک 2 کھرب روپے تک پہنچ جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں