اداروں کے سربراہان کا تقرر کمیشن کانوٹیفکیشن جاری نہ ہوسکا

حکام کے مطابق سربراہان کے تقررکیلیے ایک کمیٹی قائم ہے توپھراسی نوعیت کے ایک اورکمیشن کے قیام کی کیاضرورت ہے۔


Masood Majid Syed July 22, 2013
حکام کے مطابق سربراہان کے تقررکیلیے ایک کمیٹی قائم ہے توپھراسی نوعیت کے ایک اورکمیشن کے قیام کی کیاضرورت ہے۔ فوٹو فائل

خودمختار اداروں و کارپوریشنوں کے سربراہان کے صاف شفاف طریقے سے تقرر کیلیے قائم کردہ کمیشن کی وزیراعظم سے منظوری کے باوجودتاحال اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے نوٹیفکیشن نہیں کیا جاسکا۔

ذرائع سے دستیاب معلومات کے مطابق وزیراعظم نے اداروںومحکموں کے سربراہان کے تقررکیلیے17جولائی کواعلیٰ سطح کے کمیشن کے قیام کی منظوری دی تھی،نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اوروزارت قانون وانصاف کے حکام اس کمیشن کی تشکیل سے متعلق شکوک وشبہات کااظہارکررہے ہیں۔ حکام کے مطابق سربراہان کے تقررکیلیے ایک کمیٹی قائم ہے توپھراسی نوعیت کے ایک اورکمیشن کے قیام کی کیاضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں