سلمان فاروقی کی 24 جولائی کو وطن واپسی موخر

سلمان فاروقی کانام پیپلز پارٹی کے سابقہ دور حکومت کے دوران کئی بڑے کرپشن اسکینڈلزمیں بھی لیاجارہاہے۔

سلمان فاروقی کانام پیپلز پارٹی کے سابقہ دور حکومت کے دوران کئی بڑے کرپشن اسکینڈلزمیں بھی لیاجارہاہے۔ فوٹو: فائل

صدر آصف زرداری کے معتمد خاص وفاقی محتسب سلمان فاروقی نے24جولائی کوپاکستان واپسی مؤخرکردی۔


انھوں نے سپریم کورٹ میں اپنے خلاف مقدمے کے فیصلے تک واپس نہ آنے کافیصلہ کیا ہے۔ ذمے دارذرائع نے بتایاکہ سلمان فاروقی کو 24 جولائی کوپاکستان واپس آناتھااوران کے وکیل نے سپریم کورٹ کو یقین دلایاتھاکہ وہ رواں ہفتے کے دوران عدالت میں پیش ہونگے لیکن سلمان فاروقی کواپنے خلاف عدالتی کارروائی کا اندیشہ ہے اسی بناپرانھوں نے پاکستان آنے کاپروگرام ملتوی کردیا،سلمان فاروقی کانام پیپلز پارٹی کے سابقہ دور حکومت کے دوران کئی بڑے کرپشن اسکینڈلزمیں بھی لیاجارہاہے۔

 
Load Next Story