کراچی کے نجی بینک میں چوری کی واردات کا مقدمہ درج

بینک سے 63 لاکھ 66 ہزار88 روپے پاکستانی، یوایس ڈالر 957 اور پاؤنڈ 380 چوری کئے گئے، ایف آئی آر کا متن

 گارڈ اور اس کے ساتھیوں نے واردات سے قبل سیکورٹی الارم اور تمام کیمروں کے کنکشن منقطع کردئیے تھے: فوٹو: فائل

گزشتہ روزڈیفنس میں نجی بینک میں چوری کی واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفینس میں گزشتہ روزنجی بینک میں ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ڈکیتی کا مقدمہ نمبر54/2019 بینک کے آپریشن مینجرنوشاد حسین کی مدعیت میں تھانہ ڈیفنس میں درج کیا گیا۔


ایف آئی آرکے مطابق بینک میں چوری کی واردات سیکورٹی گارڈ منظوراحمد نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے کی، بینک سے 63 لاکھ 66 ہزار 88 روپے پاکستانی، یو ایس ڈالر957 اور پاؤنڈ 380 چوری کئے گئے، واردات کے بعد سیکورٹی گارڈ فرارہوگیا، منظور احمد کی رائفل بینک میں موجود ہے۔

ایف آئی آرکے مطابق ملزمان نے گیس کی مدد سے 31 لاکرز کو توڑا جب کہ گارڈ اور اس کے ساتھیوں نے واردات سے قبل سیکورٹی الارم اور تمام کیمروں کے کنکشن منقطع کردئیے تھے۔
Load Next Story