عامرخان اورجوہی چاؤلہ کے درمیان 7 برسوں سے جاری اختلاف ختم

فلم کے سیٹ پر بھی میرا رویہ جوہی کے ساتھ بہت خراب ہوتا تھا، عامر خان


ویب ڈیسک January 30, 2019
جوہی چاؤلہ کے ساتھ لڑائی کو انا کا مسئلہ بنالیا تھا، عامر خان فوٹوفائل

بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان نے اداکارہ جوہی چاؤلہ کے ساتھ 7 برسوں سے جاری لڑائی پربات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دونوں نے اپنے اختلافات ختم کرلیے ہیں۔

عامرخان اورجوہی چاؤلہ کا شمار90 کی دہائی کی بہترین آن اسکرین جوڑیوں میں ہوتا ہے، دونوں نے ایک ساتھ کئی کامیاب رومینٹک فلمیں دی ہیں تاہم عامراورجوہی کے درمیان فلم ''عشق'' کے دوران کسی چھوٹی سی بات پر اختلافات ہوگئے تھے بعد ازاں یہ لڑائی اتنی بڑھی کہ دونوں نے سات برسوں تک ایک دوسرے سے بات بھی نہیں کی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عامر خان کی سلمان کے مقابلے میں شاہ رخ کو ترجیح

حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں عامر خان نے جوہی کے ساتھ اپنے اختلافات پر کھل کربات کرتے ہوئے کہا کہ فلم''عشق'' کے دوران ہمارا چھوٹی سی بات پر جھگڑا ہوگیا تھا تاہم اس جھگڑے کومیں نے انا کا مسئلہ بنالیا اورفیصلہ کیا کہ جوہی سے بات نہیں کروں گا۔ فلم کے سیٹ پر بھی میرا رویہ جوہی کے ساتھ بہت خراب ہوتا تھا، میں ان سے ہمیشہ فاصلہ بنا کررکھتا تھا یہاں تک کہ وہ اگر آکرمیرے پاس بیٹھتی تھیں تو میں اٹھ کر ان سے 50 فٹ دوری پر بیٹھتا تھا، فلم کی شوٹنگ کے دوران صرف ضرورت کے تحت جوہی کے ساتھ بات کرتا تھا۔

تاہم سات برس بعد جب میری پہلی اہلیہ رینا کے ساتھ طلاق ہوئی تو جوہی نے مجھے فون کیا اور مجھ سے ملنے کے لیے کہا وہ ہمارے درمیان اختلافات کو ختم کرنا چاہتی تھیں تاہم اس وقت بھی میں نے ان کا فون سننے سے انکار کردیا لیکن جوہی نے ہار نہیں مانی اورمجھے فون کرتی رہیں، ان کی یہی بات میرے دل کو لگی اور مجھے احساس ہوا ہماری لڑائی میں دوستی متاثر نہیں ہوئی۔ چاہے ہم نے سات برسوں تک بات نہ کی ہو لیکن ہم اب بھی ایک دوسرے کی فکرکرتے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستانی ڈرامے مجھے بہت پسند ہیں، جوہی چاؤلہ

واضح رہے کہ عامر خان اور جوہی چاؤلہ نے 1988 میں فلم ''قیامت سے قیامت تک'' کے ذریعے بالی ووڈ ڈیبیو کیا تھا یہ فلم سپر ہٹ ثابت ہوئی تھی بعد ازاں دونوں متعدد کامیاب فلموں میں نظر آئے جن میں ''ہم ہیں راہی پیار کے'' اور ''عشق'' شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں