صدر زرداری کا 8 ستمبر سے قبل عہدہ چھوڑنے کا امکان

صدر زرداری صدارت چھوڑنے کے بعد کئی ماہ تک بیرون ملک برطانیہ اور دبئی میں ہی قیام کریں گے۔ ذرائع


INP July 22, 2013
صدر زرداری صدارت چھوڑنے کے بعد کئی ماہ تک بیرون ملک برطانیہ اور دبئی میں ہی قیام کریں گے۔ ذرائع فوٹو: فائل

صدر مملکت آصف علی زرداری کی طرف سے اپنے عہدے کی آئینی مدت 8 ستمبر کو پوری ہونے سے قبل ہی عہدہ کو چھوڑنے کا امکان ہے۔

صدر زرداری 3اگست کو نومنتخب ایرانی صدر حسن روحانی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے بعد صدارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کرسکتے ہیں۔ ذمے دار ذرائع کے مطابق صدر زرداری کو کراچی میں اپنی سیکیورٹی کے ذمے دار بلال شیخ کی بم دھماکے میں ہلاکت کے بعد اپنی سیکیورٹی کے حوالے سے انتہائی تشویش ہے اسی لیے وہ اب زیادہ وقت بیرون ملک دبئی یا لندن میں گزار رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس بات کا پورا امکان ہے کہ صدر زرداری اپنی آئینی مدت پوری ہونے سے پہلے ہی عہدہ چھوڑ دیں گے اور وہ اپنے اس فیصلہ کا اعلان 6 اگست کو متوقع صدارتی انتخاب کے فوری بعد کرسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق صدر زرداری کا 3 اگست کو ایران کے نومنتخب صدر حسن روحانی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے ایران کا دورہ آخری سرکاری دورہ ہوگا اور وہ ایران سے واپسی پر مستعفی ہونے کا اعلان کرسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق صدر زرداری صدارت چھوڑنے کے بعد کئی ماہ تک بیرون ملک برطانیہ اور دبئی میں ہی قیام کریں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں