فلپائن میں مسجد پر دستی بم حملہ 2 افراد جاں بحق

دہشت گرد مسجد میں دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے، سیکیورٹی حکام


ویب ڈیسک January 30, 2019
دہشت گرد مسجد میں دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے، سیکیورٹی حکام۔ فوٹو : اے ایف پی

جنوبی فلپائن کی مسجد میں دستی بم حملے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی فلپائن کی ایک مسجد میں دستی بم سے حملہ گیا، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ حملے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جب کہ سیکیورٹی فورسز نے مسجد سے ملحقہ علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : فلپائن میں چرچ کے نزدیک دو دھماکوں میں 27 افراد ہلاک

پولیس حکام کے مطابق دہشت گرد مسجد میں دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے جب کہ فلپائن میں گرجا گھر پر حملے کے بعد سے سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل فلپائن کے جزیرے جولو میں چرچ کے قریب یکے بعد دیگرے دو دھماکوں میں 27 افراد ہلاک اور 48 زخمی ہوگئے تھے جب کہ حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں