قطر نے یواےای کوشکست دیکر ایشیا کپ فٹبال کے فائنل میں جگہ بنالی

قطر کا مقابلہ جمعے کو جاپان سے ہوگا

قطر کا مقابلہ جمعے کو جاپان سے ہوگا۔ فوٹو : فائل







ابو ظہبی: قطر نے میزبان یواےای کو چار صفر سے شکست دے کر ایشیا کپ فٹبال کے فائنل میں جگہ بنالی۔

قطر نے میزبان یواے ای کو 0-4 سے شکست دے کر ایشیا کپ فٹبال کے فائنل میں جگہ بنالی جہاں اس کا مقابلہ جمعے کو جاپان سے ہوگا۔ دونوں ممالک میں سیاسی کشیدگی کی وجہ سے ابوظہبی میں ایشین کپ فٹبال کے اس دوسرے سیمی فائنل میں میزبان یواے ای اور قطر کےمیچ میں ماحول خاصا گرم رہا، کھیل کے بائیس ویں منٹ میں بولیم خوکھی نے قطر کے لیے پہلا گول کرکے سبقت دلائی۔ سینتیس ویں منٹ میں زین العابدین نے دوسرا گول کرکے قطر کی برتری کو ڈبل کردیا۔


ہاف ٹائم تک قطر کی ٹیم دو صفر سے جیت رہی تھی، دوسرے ہاف میں قطر کے جارحانہ کھیل کا سلسلہ جاری رہا، اسی ویں منٹ نےحسن نے بال کو جال میں پھینک کر تیسرا گول کردیا۔ حامد نے انجری ٹائم میں قطر کی جانب سے چوتھا گول کرکے یواے ای کو آوٹ کلاس کیا۔میچ کے دوران گول کاجشن منانے پر قطری کھلاڑیوں پر بوتل اور جوتے بھی پھینکے گئے۔

دوسری جانب قطر کے شائقین نے بڑی اسکرین پر یہ میچ دیکھا اور پہلی بار ایشیا کپ کے فائنل میں رسائی پانے پر انہوں نے خوب جشن منایا۔






Load Next Story