کرک میں خواجہ سراؤں کی گاڑی پر فائرنگ ایک جاں بحق

پولیس نے ملزمان کی تلاش کےلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ذرائع


احتشام خان January 30, 2019
جاں بحق ہونےو الے خواجہ سرا جہانگیر کا تعلق مانسہرا سے بتایا جارہاہے فوٹوفائل

جٹہ اسماعیل خیل میں خواجہ سراؤں کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک خواجہ سرا موقع پر دم توڑ گیا جب کہ دو شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کرک میں خواجہ سرا جٹہ اسماعیل خیل میں رات گئے محفل موسیقی سے واپس پشاور جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک خواجہ سرا موقع پر جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔

مرنے والے خواجہ سرا جہانگیر کا تعلق مانسہرہ سے بتایا جارہا ہے، جب کہ زخمی مشتاق کا تعلق پشاور اور ارشد کا تعلق صوابی سے ہے۔ پولیس نے جاں بحق ہونے والے خواجہ سرا کی لاش اور دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاہے جب کہ ملزمان کی تلاش کے لئے پولیس نےعلاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔