جی ڈی پی شرح بڑھانےاقتصادی استحکام کیلیے کوشاں ہیںاسحق ڈار

آئی ایم ایف سے ساڑھے6ارب ڈالرقرض پراتفاق ہوچکا،گردشی قرضے جلدختم کردینگے


این این آئی July 22, 2013
حکومت لوگوں کوٹیکس نیٹ میںلانے کے لیے کام کررہی ہے،وزیرخزانہ کا انٹرویو۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

ISLAMABAD: وفاقی وزیرخزانہ سینیٹراسحق ڈارنے کہاہے کہ حکومت ملک میںجی ڈی پی کی شرح میں اضافے کیلیے اقدامات کررہی ہے۔

آئی ایم ایف سے پاکستان کوساڑھے6ارب ڈالرکے قرضے پراتفاق ہو چکا ہے،آنے والے ہفتوں میں باقی گردشی قرضے کی ادائیگی کویقینی بنایاجائیگا،ایک انٹرویومیںان کاکہناتھاکہ حکومت اقتصادی استحکام کیلیے اقدامات اٹھانے کیلیے پرعزم ہے،حکومت شفاف عمل اوراچھے نظم ونسق کویقینی بنائے گی۔



اسحاق ڈارنے کہاکہ حکومت لوگوں کو ٹیکس کے دائرہ کارمیں لانے کیلیے کام کررہی ہے،قطر پاکستان ایل این جی گیس معاہدے کے بارے میں انھوں نے کہاکہ حکومت نے ایل این جی گیس کی طویل المدت قیمتیں مقررنہیںکیں،یہ قیمتیںعالمی مارکیٹ کے میکانزم سے مطابقت رکھتی ہیں،وزیرخزانہ نے توقع ظاہرکی کہ پاکستانی روپے کی شرح تبادلہ آنے والے مہینوں میںمستحکم ہوگی،ٹیکسوںکی وصولی میں25فیصداضافے کیلیے سخت پالیسی اختیارکی گئی ہے تاکہ مزیدافرادکوٹیکس کے دائرے میںلایاجاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں