افغانستان میں فوجی آپریشن کے دوران داعش کمانڈر سمیت 3 جنگجو ہلاک

صوبے کنڑ میں داعش کمانڈر اور انتہائی مطلوب شخص کی ہلاکت بڑی کامیابی ہے، ترجمان افغان فوج


ویب ڈیسک January 30, 2019
سرچ آپریشن افغانستان کے صوبے کنڑ میں کیا گیا۔ فوٹو : فائل

افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران جھڑپ میں داعش کمانڈر سمیت 3 جنگجو مارے گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں سیکیورٹی فورسز نے کنڑ صوبے میں سرچ آپریشن کے دوران داعش کمانڈر اور 2 جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

افغان فوج کی جانب سے جاری بیان میں آپریشن کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کنڑ میں مقامی داعش کمانڈر اور انتہائی مطلوب دہشت گرد نجم الدین اپنے دو ساتھیوں سمیت مارا گیا جب کہ 2 جنگجوؤں کو حراست میں لے لیا گیا۔

شدت پسند جماعت داعش نے سرچ آپریشن میں کمانڈر کی ہلاکت کی تردید یا تصدیق کرنے سے گریز کیا ہے، تاہم اس علاقے میں فوجی قافلوں کی نقل و حرکت میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اِدھر قطر میں امریکا سے ہونے والے امن مذاکرات میں ڈرافٹ کی تیاری پر اتفاق کے بعد فریقین نے ایک دوسرے کوغیر ملکی فوجیوں کے انخلاء اور افغان سرزمین پر داعش سمیت کسی بھی شدت پسند جماعت کے استعمال نہ ہونے کی ضمانت دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں