بلوچستان طالبان کمانڈر بھارتی باشندوں سمیت 39 گرفتار ایک لاکھ ڈالر برآمد

مرغہ کبزئی، منگوچر،کلی جیو میں سرچ آپریشن شروع، طالبان کمانڈر مولوی متکبر بھی گرفتار ہونے والوں میں شامل

کوئٹہ: ایف سی اہلکار گرفتار دہشت گرد اور اس سے برآمد اسلحہ وگولہ بارود میڈیا کو دکھا رہے ہیں۔ فوٹو: آن لائن

CAMBRIDGE, MA:
کوئٹہ اور اندرون صوبہ فائرنگ اور مختلف واقعات میں 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے، بم دھماکے سے پولیس لائن کی عمارت کو نقصان پہنچا۔

فرنٹیئرکور کی پشتون آباد اور مشرقی بائی پاس پر کارروائی، 350 کلوگرام پوٹاشیم، واکی ٹاکی سیٹ، ڈیوائس، ریموٹ کنٹرول سمیت دہشت گردی میں استعمال ہونے والا مواد قبضے میں لیکر ایک دہشت گرد کو گرفتارکرلیا، سریاب کلی جیو میں سرچ آپریشن کے دوران 14مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا، منگوچر میں بھی کارروائی کے دوران دستی بم اور اسلحہ برآمد کرکے ایک تخریب کار کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس کے مطابق اتوار کوکوئٹہ کے علاقے بلیلی درویش آباد میں فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص پیرمحمد جاں بحق ہوگیا جس کے بھائی نورمحمد نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کا بھائی مبینہ پولیس فائرنگ سے جاں بحق ہوا ہے۔




کوئٹہ کے علاقے ریلوے کالونی میں مسلح افراد نے موٹرسائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے ریلوے ملازم عماد کو قتل کردیا اور موٹر سائیکل لے گئے، چمن بائی پاس پر پولیس لائن کی عمارت کے ساتھ بم دھماکے سے عمارت کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، مستونگ دشت کے علاقے میں نامعلوم افراد نے 2 کنٹینرز کو آگ لگا دی ۔کوئٹہ کے علاقے کلی جیو اور گرد ونواح میں سرچ آپریشن کے دوران 14مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔دریں اثنا ژوب سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق مرغہ کبزئی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں طالبان کمانڈر مولوی متکبر کے علاوہ تین بھارتی باشندوں سمیت 10 افراد کو گرفتار کرکے بھاری اسلحہ اور ایک لاکھ ڈالر بھی برآمد کرلیے گئے۔
Load Next Story