متحدہ کیخلاف فتوے جاری کرنیوالوں کو مایوسی ہوگی واسع جلیل

کیا لاہور ،کوئٹہ اور خیبر پختونخوا میں دہشتگردی پرتمام صوبوں میں گورنر راج لگایا جائیگا؟ بجارانی

کیا لاہور ،کوئٹہ اور خیبر پختونخوا میں دہشتگردی پرتمام صوبوں میں گورنر راج لگایا جائیگا؟ بجارانی فوٹو : فائل

ایم کیو ایم کے رہنما واسع جلیل نے کہا ہے کہ ڈیڑھ ماہ سے ایم کیو ایم کے خلاف ملکی اور بین الاقوامی سطح پر گمراہ کن پروپیگنڈہ مہم چلائی جا رہی ہے۔

عوام اس گمراہ کن پروپیگنڈے کو سنجیدہ نہ لیں میڈیا کے اینکرز یا اخبارات کے ذریعے جو بھی سازشیں ہو رہی ہیں ایم کیو ایم کے خلاف فتوے جاری کرنے والوں سب کو مایوسی ہوگی۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام تکرار کے میزبان عمران خان سے گفتگو کرتے ہوئے واسع جلیل نے کہا کہ سوشل میڈیا پربھی جعلی آئی ڈی بنا کر ہمارے خلاف نفرتیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ جو جھوٹ بول رہے ہیں یہ پلٹ کر ان پر آئے گا کل ان کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 17 جولائی کو بہت ہوا دی گئی ۔ وہ تاریخ آئی اور گذر گئی اور کچھ نہیں ہوا۔ منی لانڈرنگ اور تقاریر کے صرف الزامات ہیں ، ابھی تک ثابت کچھ نہیں ہوا۔تقاریر کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے ۔




ڈاکٹر عمران فاروق کا قتل چونکہ یہ ان کے ہاں ہوا ہے اس لیے لندن کو پریشانی ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما میر ہزار خان بجارانی نے کہا کہ صرف کراچی میں امن و امان کا مسئلہ ہے۔ ایسے حالات نہیں ہیں کہ صوبے میں گورنر راج لگایا جائے۔ لاہور ،کوئٹہ اور خیبر پختونخوا میں تو آئے دن دہشت گردی کے واقعات ہورہے ہیں ۔ کیا تمام صوبوں میں گورنر راج لگایا جائے گا۔ تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید نے کہا کہ پنجاب حکومت جو نیا بلدیاتی بل منظور کرانا چاہتی ہے وہ آئین کی دفعہ 140/Aسے متصادم ہے۔ غیر جماعتی انتخابات کرا کر ایک بار پھر پیسے اور برادری ازم کو فروغ ملے گا جس کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

مجوزہ بلدیاتی نظام میں وزیراعلیٰ کو کسی بھی ضلع کے منتخت مئیر کو معطل کرنے کا اختیار دیا گیا ہے ۔ ایکسپریس نیوز کے بیورو چیف عامر الیاس رانا نے کہا کہ وزیر اعظم کے قوم سے خطاب کے حوالے سے کوئی پریس ریلیز جاری نہیں کی گئی تھی ۔ یہ ہماری خبر تھی جو بالکل درست تھی۔ ان کا خطاب تیار تھا آخری وقت میں ان کے مشیروں نے مشورہ دیا کہ 2 دن بعد مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں مشاورت کے بعد آپ کی بات زیادہ موثر ہو گی۔
Load Next Story