پاکستان غربت کی شرح کم کرنیکی صلاحیت رکھتا ہے عالمی بینک

پنجاب میں غربت کی شرح 2001-02میں 35.5 فیصد تھی جو2012-13میں 16.4فیصد ہوگئی


APP July 22, 2013
پنجاب میں غربت کی شرح 2001-02میں 35.5 فیصد تھی جو2012-13میں 16.4فیصد ہوگئی فوٹو: فائل

عالمی بینک نے کہا ہے کہ پاکستانی اقدامات سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان غربت کی شرح کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

حال ہی میں جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق ورلڈ بینک کہنا ہے کہ پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جو اپنی بھرپور کوششوں اور اقدامات سے غربت کی شرح کم کرنے میں کامیاب رہے ہیں تاہم اسے مکمل کامیابی کیلیے عالمی بینک کے رہنما اصولوں پر عمل کرنا ہوگا۔



بینک نے کہا کہ ا گرچہ پاکستان نے غربت کے خاتمہ میں ناکافی حد تک کامیابی حاصل کی ہے تاہم اس میں استقلال اسی وقت ممکن ہے جب مجموعی قومی پیداوار میں بھی اضافہ ہو جس کیلیے اس عمل کو بے جا مداخلت سے تحفظ دینا ہوگا۔ اس کے علاوہ ایسے عوامل جو غربت کے خاتمے میں رکاوٹ ہیں انھیں تیزی سے ختم کرنا ہوگا۔ رپو رٹ کے مطابق صوبہ پنجاب نے اس سلسلے میں سب سے نمایاں کامیابی حاصل کی جہاں اشیائے خوراک کی قیمتوں میں استحکام لا کر غربت کی شرح کو 2001-02 میں 35.5 فیصد کی نسبت 2012-13 میں16.4 فیصد کی شرح تک لایا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں