جبوتی میں پناہ گزینوں کی کشتیاں ڈوبنے سے 5 افراد ہلاک 130 لاپتہ

دونوں کشتیوں میں مجموعی طور پر 135 افراد سوار تھے، حادثہ گنجائش سے زیادہ مسافر ہونے کی وجہ سے ہوا


ویب ڈیسک January 30, 2019
دونوں کشتیوں میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے۔ فوٹو : فائل

افریقی ملک جبوتی میں تارکین وطن کی دو کشتیاں ڈوبنے سے 5 افراد ہلاک اور 130 لاپتہ ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک جبوتی کے ساحلی جنگلات کے نزدیک گوڈوریا کے علاقے میں پناہ گزینوں کی دو کشتیاں توازن برقرار نہ رکھ سکی اور سمندر میں ڈوب گئیں۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے 2 پناہ گزینوں کو بحفاظت نکال لیا جب کہ 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ 130 تارکین وطن تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے تاہم موسم کی خرابی کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔

جبوتی پولیس کا کہنا ہے کہ پہلی ترجیح امدادی کام کی تکمیل ہے تاہم کشتی کی منزل کیا تھی اور یہ افراد یہاں تک کس طرح پہنچے اور اس کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔ ان تمام سوالوں پر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ پناہ گزین غربت سے تنگ آکر اہل خانہ کے اچھے مستقبل کی خاطر مشکل اور دشوار طریقہ اختیار کرتے ہوئے اپنی جانیں بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں اور یہ واقعہ بھی اسی نوعیت کا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں