ریلوے میں کرپشن کوجڑسے اُکھاڑ پھینکیں گے سعدرفیق

عید پر خصوصی ٹرینیں چلائی جائینگی،ریلوے میں ای ٹکٹیں سسٹم متعارف کرایا جارہا ہے


July 22, 2013
تمام تقرریاں اوربھرتیاں میرٹ پر ہونگی، (ن) لیگ بجلی بحران سمیت تمام مسائل حل کریگی۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ ریلوے میں کرپشن کوجڑسے اُکھاڑ پھینکیں گے، عیدپرخصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

ریلوے میں ای ٹکٹیں سسٹم بھی متعارف کرایا جارہا ہے،تمام تقرریاں اور بھرتیاں میرٹ پرہونگی،(ن)لیگ ملک کوبجلی کے بحران سمیت تمام مسائل سے نجات دلائے گی،کرپشن کرنے والوںکااحتساب ضرورہوگا،ریلوے مکمل طور پرکھوکھلاکیاجاچکاہے اسے تنزلی سے نکال کرترقی کی راہ پر ڈالنے کیلیے مرحلہ وار شارٹ ٹرم اورلانگ ٹرم منصوبہ بندی کررکھی ہے۔



لاہور میں افطار پارٹی کے موقع پر شرکاسے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعدرفیق نے کہاکہ(ن) لیگ نے قوم کے ساتھ جوبھی وعدے کیے ہیں ان پرہرصورت عمل کیا جائے گااور ان وعدوں کی تکمیل کیلیے نواز شریف کی قیادت میں وفاقی حکومت دن رات کام کررہی ہے اور وہ وقت دورنہیں جب بجلی کی لوڈشیڈنگ سمیت تمام مسائل کاخاتمہ ہو گااورملک حقیقی معنوں میں ترقی اور خوشحالی کی راہ پرگامزن ہوجائے گا۔

میرا دویٰ ہے کہ صرف اپنی نیت کودرست کرلیا جائے توکوئی وجہ نہیں کہ پاکستان ترقی کی منازل طے نہ کرسکے،مسلم لیگ(ن)کی قیادت پاکستان اورقوم کی ترقی کیلیے نیک نیتی سے دن رات ایک کیے ہوئے ہے انشا اللہ جلداس کے نتائج سامنے آنا شروع ہوجائیں گے،حکومت نے اپنی سمت کاتعین کرلیاہے کچھ وقت درکارہے،پاکستان کومسائل کی دلد ل سے نکال کرترقی کی راہ پرگامزن کریںگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں