عمران فاروق قتل کیس اسکاٹ لینڈ یارڈ نے حکومت پاکستان سے کوئی رابطہ نہیں کیا چوہدری نثار

سندھ کے نئے گورنرکے لیے بھی مختلف نام زیرغورہیں جن کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا، چوہدری نثارعلی

سندھ کے نئے گورنرکے لیے بھی مختلف نام زیرغورہیں جن کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا، چوہدری نثار علی فوٹو ایکسپریس نیوز

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہےکہ عمران فاروق قتل کیس کے سلسلے میں اسکاٹ لینڈ یارڈ نے حکومت پاکستان سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

کراچی آمد پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ عمران فاروق قتل کیس کے سلسلے میں اسکاٹ لینڈ یارڈ نے حکومت پاکستان سے کوئی رابطہ نہیں کیا، کراچی آنے کا مقصد حالات کا خود جائزہ لینا ہے شہرکے معاملات ڈھیلے ڈھالے اندازمیں نہیں چل سکتے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے حالات ہمارے سامنے ہیں اور نئی حکومت کو آئے ہوئے ایک ماہ سے زائد گزر گیا لیکن لاکھ کوششوں کے باوجود کراچی کے حالات میں کوئی بہتری نہیں آئی، امن وامان کاقیام صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن وفاق قیام امن کے لئے سندھ حکومت سے ہرطرح کا تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔


چوہدری نثارعلی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) صدارتی امیدوار کے نام کا اعلان ایک دو دن میں کردے گی، ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے نئے گورنرکے لیے بھی مختلف نام زیرغورہیں جن کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔ انہوں نے سندھ میں گو رنرراج کی خبروں کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں گورنر راج سے متعلق کوئی بات نہیں ہورہی۔

چوہدری نثارعلی خان کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہوں، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اورگورنرعشرت العبادخان سے بھی ملاقات کریں گے۔

Recommended Stories

Load Next Story