پی سی بی نے سیکیورٹی اینڈ اینٹی کرپشن ڈائریکٹر کی تلاش شروع کردی

سیکیورٹی اینڈ اینٹی کرپشن ڈائریکٹر کیلیے پاکستان آرمی یا پولیس میں کام کرنے کا تجربہ ضروری قرار دیدیا۔


حمزہ خان January 30, 2019
سیکیورٹی اینڈ اینٹی کرپشن ڈائریکٹر کیلیے پاکستان آرمی یا پولیس میں کام کرنے کا تجربہ ضروری قرار دیدیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے سیکیورٹی اینڈ اینٹی کرپشن ڈائریکٹر کی تلاش شروع کردی۔

پی سی بی نے سیکیورٹی اینڈ اینٹی کرپشن ڈائریکٹر کے لیے پاکستان آرمی یا پولیس میں کام کرنے کا تجربہ ضروری قرار دے دیا اور کم سے کم بیچلر ڈگری ہولڈر ہونے کے ساتھ ساتھ قائدانہ صلاحیت کا ہونا بھی لازمی قرار دیا ہے جب کہ معیار پر پورا اترنے والوں کو 15 فروری تک اپلائی کرنے کو کہا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پی سی بی کے سابق سیکیورٹی اینڈ اینٹی کرپشن ڈائریکٹر کرنل ریٹائرڈ محمد اعظم خان پی ایس ایل کے آغاز سے ایک ماہ قبل ہی اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں