الیکشن کمیشن کا صدارتی انتخاب 6 اگست کو ہی کرانے کا اصولی فیصلہ

کمیشن نے حکومت کی جانب سے صدارتی الیکشن کا شیڈول تبدیل کرنیکی درخواست میں اختیار کئےجانے والےجواز کو ناکافی قرار دیدیا


ویب ڈیسک July 22, 2013
کمیشن نے حکومت کی جانب سے صدارتی الیکشن کا شیڈول تبدیل کرنیکی درخواست میں اختیار کئےجانے والےجواز کو ناکافی قرار دیدیا فوٹو: فائل

سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب 6 اگست کو ہی کرانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے حکومت کی جانب سے صدارتی الیکشن کا شیڈول تبدیل کرنے کی درخواست میں اختیار کئے جانے والے جواز کو ناکافی قرار دیتے ہو ئے صدارتی انتخاب 6 اگست کو کرانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے،ا لیکشن کمیشن تحریری خط کے ذریعے حکومت کو اپنے اصولی فیصلے سے آگاہ کرے گی۔

واضح رہے کہ حکومت نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی تھی کہ رمضان المبارک كے آخری عشرے میں متعدد ممبران عمرے كی سعادت كے لئے حجاز مقدس جاتے ہیں اور كئی ممبران اعتكاف میں بیٹھتے ہیں لہذا 6 اگست کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی کی جائے تاکہ تمام ممبران صدارتی انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |