برطانوی حکومت اپنے شہری کوکراچی میں تشدد پراکسانے سے روکےعمران خان
الطاف حسین کے خلاف تحقیقات کے دوران ان سے کسی نے رابطہ نہیں کیا،ویسے بھی یہ برطانیہ کا اندرونی معاملہ ہے،عمران خان
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت اپنے شہری کوکراچی میں تشدد پراکسانے سے روکےجبکہ زہرہ شاہد کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے تما تر توانائیاں صرف کریں گے ۔
لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت کوباقاعدہ طورپرآگاہ کیا تھا کہ ان کا شہری پاکستان میں لوگوں کو تشدد پراکسا رہا ہے جبکہ زہرہ شاہد کے قتل کی ذمہ داربرطانوی حکومت بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کے خلاف تحقیقات کے دوران ان سے کسی نے رابطہ نہیں کیا،ویسے بھی یہ برطانیہ کا اندرونی معاملہ ہے۔
تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وہ کمرکی ہڈی کے طے شدہ چیک اپ کے سلسلے میں لندن آئے تھے اوربہت جلد پاکستان میں ہوں گے جبکہ انہوں نے الیکشن نتائج پرایک بارپھرتحفظات کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ انگوٹھے کے نشانات چیک کرکے جعلی ووٹوں کاپتہ چلایا جاسکتا ہے۔