پاکستان اسامہ سے ہمدردی کرنے والوں کی معلومات فراہم کرے حقانی

اسامہ بن لادن کے لئے ایبٹ آباد میں کمپاؤنڈ کیسےحاصل کیاگیا؟


ویب ڈیسک August 23, 2012
حسین حقانی نے کہا انہوں نے بطور سفیر امریکہ کی جانب سے سوالات کا جواب دینے کے لئے حکومت کو بتایا تھا، فوٹو : رائٹرز فائل

امریکہ میں مقیم سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی نے کہا ہے حکومت پاکستان کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اسامہ بن لادن کی مدد کرنے والے افراد سے متعلق معلومات پوری دنیا کو فراہم کرے، خبر ایکسپریس نیوز

امریکہ کے نکسن سنٹرمیں خطاب کرتے ہوئے حسین حقانی نے کہا پاکستان میں ایسے افراد تو ضرور ہوں گے جنہوں نے اسامہ بن لادن کی مدد کی ہوگی۔

انہوں نے کہااسامہ بن لادن کے لئے ایبٹ آباد میں کمپاؤنڈ کیسےحاصل کیاگیا؟پانچ سال سے زائد عرصے تک خوراک اور بجلی کے بل کس طرح ادا ہوتے رہے؟

انہوں نے کہا کہ وہ یہ نہیں کہہ رہے کہ پاکستان حکومت یا فوج اس میں ملوث ہے ۔

حسین حقانی نے کہا انہوں نے بطور سفیر امریکہ کی جانب سے سوالات کا جواب دینے کے لئے حکومت کو بتایا تھا ۔اب حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ پاکستان میں اسامہ بن لادن کے ہمدردوں کی تفصیل پوری دنیا کو فراہم کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں