سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 16 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے

سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں اربوں ڈالرز کے معاہدوں دستخط ہوں گے، ذرائع

دونوں ممالک کے درمیان آئل ریفائنری سمیت مزید معاہدے ہوں گے، ذرائع۔ فوٹو:فائل

SAINT-OMER, FRANCE:
بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کے لئے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 16 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 16 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گےاور پاکستان میں منعقدہ 2 روزہ بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کریں گے، کانفرنس کے لئے مقامی ہوٹل بھی بک کرالیا گیا ہے۔ سعودی ولی عہد پاکستان کے بعد ملائشیا جائیں گے اور اس کے بعد چین اور بھارت کا بھی دورہ کریں گے۔


ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں دونوں ممالک کے درمیان آئل ریفائنری سمیت اربوں ڈالرز کے معاہدے ہوں گے، معاہدوں کے لیے اصولی طور پر منظوری ہو چکی ہے، وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران ان معاہدوں سے متعلق معاملات طے ہوئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب گوادر میں آئل ریفائنری لگانے کے لیے رضا مندی ظاہر کر چکا ہے، اور پاکستان میں ای ڈاٹ موبائل کمپنی سے مل کر ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے پر آمادہ ہے۔

 
Load Next Story