سندھ ہائیکورٹ کا کے ایم سی کے ملازمین کو عید سے قبل تنخواہیں جاری کرنے کا حکم

وزیر اعلیٰ کی جانب سے فنڈز جاری نہ ہونے کے باعث ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہوسکی ہے، ڈپٹی سیکریٹری خزانہ

کسی وزیر اعلیٰ کو نہیں جانتے صرف عدالتی احکامات پر عملدرآمد چاہتے ہیں ، جسٹس پر جسٹس غلام سرور کورائی ۔ فوٹو: فائل

سندھ ہائی کورٹ نے عید سے قبل کراچی میونسپل کارپوریشن کے 70ہزار سے زائد ملازمین کو 4ماہ کی تنخواہیں جاری کرنے کا حکم دے دیا۔


جسٹس غلام سرور کورائی اور جسٹس ندیم اختر پر مشتمل سندھ ہائی کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے کے ایم سی ،ڈی ایم سی اور فائربریگیڈ کے ملازمین کو تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشنز کی عدم ادائیگی کے خلاف درخواست کی سماعت کی، عدالت کے استفسار پر ڈپٹی سیکریٹری خزانہ نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے فنڈز جاری نہ ہونے کے باعث کے ایم سی ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہوسکی ہے، جس پر جسٹس غلام سرور کورائی نے کہا کہ عدالت کسی وزیر اعلیٰ کو نہیں جانتی، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کیوں نہیں ہوا، جس پر ڈپٹی سیکریٹری فنانس نے بتایا کہ جون اور جولائی کی تنخواہیں متعلقہ ڈی ایم سیز کو جاری کردی گئی ہیں۔

عدالت نے حکم دیا کہ ملازمین کو ہر ماہ کی 10 تاریخ تک تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے۔ اس کے علاوہ عید الفطر سے قبل ہزاروں ملازمین کی گزشتہ 4 ماہ کی تنخواہ کی کسی بھی طرح ادا کی جائیں، کیس کی مزید سماعت 20اگست کو ہوگی۔
Load Next Story