صدارتی انتخاب کیلئے اے این پی کا پیپلزپارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان

مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف نے اپنے امیدواروں کی حمایت کے لئے ان کی جماعت سے کوئی رابطہ ہی نہیں کیا۔ حاجی عدیل


ویب ڈیسک July 22, 2013
اے این پی قومی اسمبلی، سینیٹ اور صوبائی اسمبلی میں رضا ربانی کو ووٹ دے گی، حاجی عدیل فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی نے پیپلز پارٹی کے صدارتی امیدوار سینیٹر رضا ربانی کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینیٹر حاجی عدیل کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف نے اپنے صدارتی امیدواروں کی حمایت کے لئے ان کی جماعت سے کوئی رابطہ ہی نہیں کیا۔ ان کی جماعت سینیٹ، قومی اسمبلی اور خیبر پختونخوا میں پیپلز پارٹی کے صدارتی امیدوار رضا ربانی کی حمایت کرے گی اور قومی اسمبلی، سینیٹ اور صوبائی اسمبلی میں ان کو ووٹ دے گی، انہوں نے کہا کہ وہ بذات خود رضا ربانی کے کاغذات نامزدگی میں بھی تجویز کنندہ ہیں۔

حاجی عدیل کا کہنا تھا مسلم لیگ (ن) اپنے صدارتی امیدوار کا ابھی تک فیصلہ ہی نہیں کپا حالانکہ انہیں اپنے امیدوار کا اعلان بہت پہلے کردینا چاہیئے تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں