ہاکی فیڈریشن نے سابق اولمپئنزکوکھیل کی تباہی کا ذمہ دارقراردیدیا
فیڈریشن پر کرپشن کے الزامات کی وجہ سے نقصان ہوا
ہاکی فیڈریشن کے عہدیداروں نے سابق اولمپئنز کے گروپ کو قومی کھیل کی تباہی کا ذمہ دار قرار دے دیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کوچ ریحان بٹ نے کہاکہ فیڈریشن پر کرپشن کے الزامات کی وجہ سے نقصان ہوا۔ سابق اولمپئنز نے حکومت کو شک میں ڈال رکھا ہے کہ یہاں کرپشن ہوتی ہے۔
خالد بشیر جیسے اولمپئن آج تنقید کر رہے ہیں،وہ خود 10 سال ہاکی کے ساتھ رہے، خزانچی اخلاق عثمانی کے مطابق فروری میں کانگریس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، آڈٹ رپورٹس مکمل ہیں، ایک ایک پائی کا جواب دینے کیلیے تیار ہیں۔