دیگر ٹیموں کوبھی پاکستان کے دورے کا سوچنا چاہیے ویسٹ انڈین کپتان

دیگر ٹیموں کو بھی پاکستان کا دورہ کرنے کی بابت سوچنا چاہیے،ویسٹ انڈین کپتان


AFP January 31, 2019
دیگر ٹیموں کو بھی پاکستان کا دورہ کرنے کی بابت سوچنا چاہیے،ویسٹ انڈین کپتان

ویسٹ انڈین کپتان میریسا اگیلیراپاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کا حصہ بننے پر بہت خوش دکھائی دیتی ہیں۔

ویسٹ انڈین کپتان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم اسے درست سمت میں پیشرفت خیال کرتے ہیں، مجھے یقین ہے دیگر ٹیموں کو بھی پاکستان کا دورہ کرنے کی بابت سوچنا چاہیے کیونکہ یہ صرف ٹیموں کی بات نہیں بلکہ کرکٹ کا معاملہ ہے۔

یہاں شائقین مہمان ٹیموں کو دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں، میں خدا کی شکرگزار ہوں کہ ہم پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ واپس لانے میں کامیاب رہے، میں دیگر ٹیموں پر بھی زور دوں گی کہ وہ بھی پاکستان آئیں کیونکہ یہاں لوگ کرکٹ سے بہت پیارکرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔