شامی فوج کی بمباری سے صحابی رسول حضرت خالد بن ولید کے مزار کو شدید نقصان

خالد بن ولید مسجد کو بھی شامی فوج اور باغیوں کے درمیان جاری جھڑپوں کی زد میں آکر شدید نقصان پہنچ چکا ہے


AFP July 22, 2013
خضرت خالد بن ولید رضی اللہ تعالیٰ عنہہ کے مزار شریف کو 11ویں صدی میں تعمیر کیا گیا تھا۔ فوٹو: اے ایف پی

شامی فوج کی بم باری سے شہر حمص میں واقع حضرت محمد ﷺ کے صحابی حضرت خالد بن ولید رضی اللہ تعالیٰ عنہہ کے مزار شریف کو شدید نقصان پہنچا۔

حمص کو باغیوں کے قبضے سے چھڑانے کے لئے شامی فوج کی بم باری اور کارروائیاں گزشتہ 4 ہفتے سے جاری ہیں، مقامی این جی او کے مطابق شامی فوج کی گولہ باری سے حضرت خالد بن ولید رضی اللہ تعالیٰ عنہہ کے مزار شریف کو کافی حد تک نقصان پہنچا ہے اور اس سے قبل خالد بن ولید مسجد بھی شامی فوج اور باغیوں کے درمیان جاری جھڑپوں کی زد میں آچکی ہے، اس حوالے سے کچھ ویڈیوز بھی منظر عام پرآئی ہیں جن میں حضرت خالد بن ولید رضی اللہ تعالیٰ عنہہ کے مزار اور اس مشہور مسجد کی تباہی کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے مقامی شخص کا کہنا تھا کہ شامی فوج اور باغیوں کے درمیان لڑائی سے یہ مسجد مکمل طور پر شہید ہو چکی ہے، خضرت خالد بن ولید رضی اللہ تعالیٰ عنہہ کا مزار شریف 11ویں صدی جب کہ مسجد 13ویں صدی میں تعمیر کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ شام میں حضرت بی بی زینب رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے روزے کو بھی شامی فوج اور باغیوں کے درمیان جاری لڑائی سے شدید نقصان پہنچ چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں