چمن میں باب دوستی گیٹ پر 2 بم دھماکے ایک شخص جاں بحق 6 زخمی

پہلا دھماکا چمن میں پاک افغان سرحد کے باب دوستی گیٹ پر کسٹمز آفس کے قریب اوردوسرا دھماکا چمن میں لیویز لائن پر ہوا۔


ویب ڈیسک July 22, 2013
پہلا دھماکا چمن میں پاک افغان سرحد کے باب دوستی گیٹ پر کسٹمز آفس کے قریب اوردوسرا دھماکا چمن میں لیویز لائن پر ہوا۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

پاک افغان سرحد پر 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 6 زخمی ہو گئے۔

پہلا دھماکا چمن میں پاک افغان سرحد کے باب دوستی گیٹ پر کسٹمز آفس کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 2 کسٹم حکام سمیت 6 افراد زخمی ہوئے، دوسرا دھماکا چمن میں لیویز لائن پر ہوا، سیکیورٹی حکام کے مطابق پہلا دھماکا خودکش تھا جب کہ دوسرے کی نوعیت کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی چمن میں پاک افغان سرحد پر 12 جولائی کو ہونے والے خودکش دھماکے میں افغان سیکیورٹی گارڈ سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں