چکوال پسند کی شادی کرنےوالے جوڑےکی لاشیں درخت سےلٹکا دیں

عید کے موقع پر لڑکی نےگھروالوں سےفون پررابطہ کیا جس پرورثا نےانہیں واپس آنے پرمعاف کرنے کی رضا مندی ظاہرکی تھی۔

ویب ڈیسک August 23, 2012
عید کے موقع پر لڑکی نےگھروالوں سےفون پررابطہ کیا جس پرورثا نےانہیں واپس آنے پرمعاف کرنے کی رضا مندی ظاہرکی تھی۔

پسند کی شادی کیلئےگھر سے بھاگنےوالے جوڑے کو لڑکی کےاہلخانہ نے قتل کرکےلاشیں درخت سےلٹکا دیں، لڑکی کابھائی گرفتار،اعتراف جرم کرلیا۔

تھانہ ڈھڈیال کےعلاقے ڈورے مسوال میں ملازم الماس خان نےتین ماہ پہلے مالک مظہرحیسن کی بیٹی شمیم اخترکو مردان لےجا کرشادی کرلی۔

مظہر حسین نے تھانہ ڈھڈیال میں اغواء کا مقدمہ درج کرادیا تھا۔

عید کے موقع پر لڑکی نےگھروالوں سےفون پررابطہ کیا جس پرورثا نےانہیں واپس آنے پرمعاف کرنے کی رضا مندی ظاہرکی تھی۔

عید سے ایک روزقبل دونوں میاں بیوی گاؤں واپس آگئے، جس کےبعد دونوں کوفائرنگ کر کے قتل کردیاگیا اوران کی لاشیں درخت سے لٹکا دیں۔ پولیس نے لاشوں کواسپتال پہنچا کرتفتیش شروع کردی ، جس کے بعد لڑکی کے بھائی کو گرفتار کرلیا گیا جس نے بعد ازاں اقبال جرم بھی کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں