
بھارتی میڈیا کے مطابق 28 سالہ اداکار راہول ڈکشٹ کا تعلق بھارتی ریاست راجستھان سے ہے وہ اداکاری کی دنیا میں نام بنانے کے لیے جے پور سے ممبئی آئے تھے تاہم گزشتہ روز گھر سے اُن کی پنکھے سے لٹکی لاش برآمد ہوئی ہے۔ لاش کے پاس سے کوئی سوسائیڈ نوٹ نہیں ملا۔
Mumbai: A 28-year-old TV actor named Rahul Dixit allegedly committed suicide early this morning. Police have registered a case of accidental death, further investigation is underway. #Maharashtra
— ANI (@ANI) January 30, 2019
میڈیا رپورٹس کے مطابق راہول اور ان کی اہلیہ پریا ممبئی کے علاقے اوشیوارا میں اپنے گھر میں دوستوں کے ساتھ رات دیر تک پارٹی کرنے کے بعد سوگئے کہ اچانک صبح 5 بجے پریا کی آنکھ کھلی تو راہول کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی۔ پریاکا کہنا ہے کہ انہوں نے لاش کو کوکیلا بین اسپتال منتقل کیا لیکن راہول کی موت واقع ہوچکی تھی۔ پولیس نے کیس درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
دوسری جانب راہول کے والد نے پریا پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا بیٹا خودکشی نہیں کرسکتا اس کے بیٹے کی موت کی ذمہ دار پریا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق روزانہ سیکڑوں لوگ ممبئی میں اپنی قسمت بنانےآتے ہیں راہول بھی آنکھوں میں اداکار بننے کا خواب سجائے ممبئی آیاتھا تاہم اپنی کوشش میں ناکامی کیے بعد اس نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔