شوہر کو زندہ جلا کر قتل کرنے والی خاتون جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ملزمہ مزمل بی بی اور اس کے آشنا عثمان اور اسد کے خلاف دہشت گردی دفعات کے تحت قتل کا مقدمہ درج ہے


Numainda Express January 31, 2019
ملزمہ مزمل بی بی اور اس کے آشنا عثمان اور اسد کے خلاف دہشت گردی دفعات کے تحت قتل کا مقدمہ درج ہے فوٹو:فائل

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے شوہر کو جلا کر قتل کرنے والی ملزمہ اور اس کے آشناؤں کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر چار کے جج عبدالقیوم خان کے روبرو کیس کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر انسپکٹر قدیر بشیر نے ملزموں کو عدالت میں پیش کیا اور استدعا کی کہ ملزموں سے تفتیش اور برآمدگی کے لئے ان کا 30 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد شوہر کو قتل کرنے والی ملزمہ مزمل بی بی اور اس کے آشنا عثمان اور اسد کو 8 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ ملزموں کے خلاف تھانہ کاہنہ میں دہشت گردی کی خصوصی دفعات کے تحت قتل کا مقدمہ درج ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |