نکاح پر نکاح کیس عدالت کا اداکارہ میرا کو طلبی کا نوٹس
عدالت میں اداکارہ میرا کے نکاح کیس کا سارا ریکارڈ پہلے ہی پیش کیا جا چکا ہے۔
MULTAN:
عدالت نے نکاح پر نکاح کیس میں اداکارہ میرا کے مبینہ شوہر عتیق الرحمان کی کیس بحالی کی درخواست منظور کرتے ہوئے میرا کو 2 مارچ کو طلب کرلیا۔
لاہور کینٹ کچہری میں سینئر جوڈیشل مجسٹریٹ عظمت اللہ اعوان کی عدالت میں اسکینڈل کوئین اداکارہ میرا کے خلاف نکاح پر نکاح کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ نے اداکارہ میرا کے مبینہ شوہر کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد عتیق الرحمان کی فوجداری ایکٹ کے تحت کیس بحالی کی درخواست منظور کرتے ہوئے اداکارہ میرا کو طلبی کے نوٹس جاری کردئیے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 2 مارچ تک ملتوی کردی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: اداکارہ میرا نے عدالتی فیصلہ چیلنج کردیا
واضح رہے کہ فیملی عدالت ادکارہ میرا کو پہلے ہی عتیق الرحمان کی بیوی قرار دے چکی ہے۔ درخواست گزار عتیق الرحمان نے عدالت سے استدعا کر رکھی ہے کہ ادکارہ میرا نے کیپٹن نوید کے ساتھ نکاح پہ نکاح کیا، اس لئے عدالت اداکارہ میرا کے خلاف فوجداری ایکٹ کے تحت کارروائی کا حکم دے۔