سینٹرل جیل پشاور میں بھی تبدیلی آگئی قیدیوں کی موج مستی
خیبر پختونخوا میں 10، 15 سال سے گھٹن کا ماحول تھا لیکن حالات بہتر ہو رہے ہیں، سینئر صوبائی وزیر عاطف خان
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سینٹرل جیل پشاور میں قیدیوں کے لئے 3 روزہ اسپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا جس میں قیدیوں نے روایتی موسیقی پر رقص کر کے سماں باندھ دیا۔
سینٹرل جیل پشاور میں منعقدہ اسپورٹس گالا میں قیدیوں نے والی بال، بیڈمنٹن، ٹگ آف وار، میوزیکل چیئر اور ایتھلیٹکس کے مقابلوں میں حصہ لیا۔ والی بال میں آئی جی جیل خانہ جات کی ٹیم نے پہلی اور ناظم الیون نے دوسری پوزیشن حاصل کی،جبکہ رسہ کشی کے مقابلے ناظم الیون کی ٹیم نے اپنے نام کئے۔
اسپورٹس گالا کی مرکزی تقریب میں سینئر صوبائی وزیر سیاحت و ثقافت، کھیل عاطف خان ،ناظم پشاور عاصم خان اور آئی جی جیل خانہ جات مسعود الرحمن نے شرکت کی۔ قیدی روایتی موسیقی پر چھوم اٹھے اور انہوں نے پشتو گانے گا کر حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر سیاحت و ثقافت عاطف خان نے کہا کہ صوبے میں 10، 15 سال سے گھٹن کا ماحول تھا لیکن حالات بتدریج بہتر ہو رہے ہیں، نئی جیل 2 ماہ میں تیار ہوجائے گی جس کے لئے ساڑھے 12 کروڑ روپے ریلیز کریں گے، اس موقع پر اس موقع پر معمولی جرائم میں قید قیدیوں کے لیے دوماہ کی معافی کا اعلان بھی کیا گیا۔