نائن زیرو سے گرفتار 2 ملزمان کو قتل کے مقدمے میں سزائے موت سنادی گئی

مجرموں نے 2010 میں شاہ فیصل کے علاقے میں دکان پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کیا


Numainda Express January 31, 2019
مجرموں نے 2010 میں شاہ فیصل کے علاقے میں دکان پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کیا فوٹو:فائل

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار 2 دہشتگردوں کو قتل کے مقدمے میں سزائے موت سنادی۔

کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار دہشت گردوں کیخلاف ایم کیو ایم حقیقی کے کارکن رضوان بٹ کے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے جرم ثابت ہونے ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے مجرم عامر عرف توتلا اور مجرم مشہود کو موت کی سزا سنا دی۔

پولیس کے مطابق مجرموں نے 2010 میں شاہ فیصل کے علاقے میں دکان پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کیا تھا۔ مجرموں کیخلاف تھانہ شاہ فیصل میں قتل اور دہشت گردی کی دفعات کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں