قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی شکست پر ہیڈ کوچ چراغ پا ہوگئے

ہماری ٹیم نے گیم پلان پر عمل نہیں کیا، مارک کولز


Sports Reporter January 31, 2019
ہماری ٹیم نے گیم پلان پر عمل نہیں کیا، مارک کولز

KARACHI: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی عبرتناک شکست پر ہیڈ کوچ مارک کولز چراغ پا ہوگئے۔

ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ناکامی پر دل شکستہ نظر آنے والے نیوزی لینڈ کے مارک کولز نے کہا کہ سب نے دیکھ لیا کہ ہماری کھلاڑیوں نےکیا کیا، ہماری ٹیم نے گیم پلان پر عمل نہیں کیا، ناقص فیلڈنگ بھی مایوسی کا سبب بنی، ممکن ہے کہ برسوں بعد اپنے ہوم گراونڈ پر دنیا کی ایک بڑی ٹیم کا سامنا کرتے ہوئے وہ نروس ہوگئی ہوں۔

مارک کولز نے خراب پرفارمنس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل سطح پر کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے بہت سی چیزوں کو بہتر بنانا ہوگا، ہر کھلاڑی کو اپنی زمہ داری نبھانی ہوگی، متعدد اقدامات پر عمل کیے بغیر آگے نہیں بڑھا جاسکتا، دوسری جانب پلیئر آف دی میچ دینڈرا ڈوٹن نے کہا میں اپنی کارکردگی پر مسرور ہوں، ہم کامیابی کی نیت سے آئے ہیں اور ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کر جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔