ترقی کے بہترین سفر کا آغاز ہوگیا ہے وزیر خزانہ

پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ سے بیرون ملک پاکستانیوں کو بہت فائدہ ملے گا، اسد عمر


ویب ڈیسک January 31, 2019
پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ سے بیرون ملک پاکستانیوں کو بہت فائدہ ملے گا، اسد عمر۔ فوٹو:فائل

وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ ترقی کے بہترین سفر کا آغاز ہوگیا ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ ادائیگیوں کے توازن میں خاصی بہتری آئی ہے، دسمبر کے مہینے میں 50 کروڑ ڈالر کا خسارہ کم ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ سے بیرون ملک پاکستانیوں کو بہت فائدہ ملے گا، منافع آپ کا اور مستقبل بہتر ہوگا پاکستان کا جب کہ ترقی کے بہترین سفر کا آغاز ہوگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔