پاکستان اور برطانیہ کا سانگلہ ہل میں مشترکہ آپریشن بچوں سے زیادتی کا ملزم گرفتار

اخلاق نامی شخص کو جرم ثابت ہونے پر برطانوی عدالت 19 سال کی قید سنا چکی ہے، برطانوی ہائی کمیشن


ویب ڈیسک January 31, 2019
ٹرائل کے دوران ملزم اخلاق برطانیہ سے فرار ہوکر پاکستان آگیا تھا، برطانوی ہائی کمیشن۔ فوٹو/ اسکرین گریپ

پاکستان اور برطانیہ نے سانگلہ ہل میں مشترکہ آپریشن کرکے 3 بچوں سے زیادتی کے ملزم اخلاق کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق برطانیہ میں بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم اخلاق حسین پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب کی تحصیل سانگلہ ہل میں آپریشن کے دوران پکڑا گیا، اخلاق نے 3 بچوں کے ساتھ مبینہ زیادتی کی تھی اور دوران ٹرائل مانچسٹر سے فرار ہوکر پاکستان آگیا تھا اور سانگلہ ہل میں قیام پذیر تھا۔

برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق اخلاق نامی شخص کو جرم ثابت ہونے پر برطانوی عدالت 19 سال کی قید سنا چکی ہے، لیکن ٹرائل کے دوران ملزم اخلاق برطانیہ سے فرار ہوکر پاکستان آگیا تھا۔ اخلاق حسین کی گرفتاری کے لئے 2017 سے پاکستان کے ساتھ رابطے میں تھے تاہم گرفتاری اب عمل میں آئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔