میر حمزہ کا سسیکس کاؤنٹی کے ساتھ معاہدہ

پیسر ڈویژن ٹو لیگ میں 20 مئی کو نارتھمپٹن شائر کیخلاف افتتاحی میچ سے قبل اسکواڈ کو جوائن کریں گے


Sports Reporter January 31, 2019
اپنی صلاحیتیں نکھارنے کی کوشش کروں گا، میر حمزہ، فوٹو: فائل

پاکستان کے فاسٹ بولر میر حمزہ کا سسیکس کاؤنٹی کے ساتھ معاہدہ ہوگیا۔

پیسر ڈویژن ٹو لیگ میں 20 مئی کو نارتھمپٹن شائر کے خلاف افتتاحی میچ سے قبل اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔ میر حمزہ کو 2ماہ کے معاہدے کے دوران جولائی میں اپنی کاؤنٹی ٹیم کی جانب سے آسٹریلیا "اے" کے خلاف ٹور میچ کھیلنے کا بھی موقع ملے گا۔

پیسر کا کہنا ہے کہ سسیکس کی جانب سے عمران خان اور جاوید میانداد جیسے شہرہ آفاق پاکستانی کرکٹرز کھیل چکے ہیں اس لیے کاؤنٹی کی جانب سے دیئے جانے والے موقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی صلاحیتیں نکھارنے کی کوشش کروں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔