ویرا فارمیگا کی فلم ’’دی کنجورنگ نے باکس آفس پر دھوم مچا دی
پیٹرک ولسن اورللی ٹیلرکی عمدہ پرفارمنس سے بھی شائقین متاثر،فلم نےریلیزکےپہلے3 دنوں میں4 کروڑ 15لاکھ ڈالر کما لیے.
ہالی ووڈ اداکارہ ویرا فارمیگا کی فلم ''دی کنجورنگ'' نے باکس آفس پر دھوم مچادی ،کامیاب بزنس کے حوالے سے یہ فلم سرفہرست رہی ہے ۔
امریکی باکس آفس پر اس ویک اینڈپرخوف اور دہشت کا راج رہا ۔اداکارہ ویریا فارمیگا کی ہارر فلم ''دی کنجیورنگ''ریلیز کے پہلے ہی ہفتے پہلے نمبر پرآگئی۔'' دی کنجورنگ'' سچی کہانی پر مبنی فلم ہے جس میں ویرا فارمیگا کے ساتھ نمایاں اداکاروں میں پیٹرک ولسن اور للی ٹیلر شامل ہیں۔ مافوق الفطرت طاقتوں کے گرد گھومتی اس فلم نے ریلیز کے پہلے تین دنوں میں چار کروڑ پندرہ لاکھ ڈالر کما لیے۔ تین ہفتے تک مسلسل ٹاپ پررہنے والی اینی میٹڈ فلم ''ڈیسپیکیبل می ٹو ''دوسرے نمبرپررہی۔
2010 میں بننے والی فلم کے اس نئے سیکوئل نے اس ہفتے باکس آفس پراڑھائی کروڑ ڈالر کمائے اوراب تک 28 کروڑ ڈالر کما چکی ہے۔ اسی ہفتے ریلیز ہونے والی ایک اوراینی میٹڈ فلم' ٹربو'نے بھی خوب بزنس کیا۔ادھر اداکارہ ویرا فارمیگا نے کہا ہے کہ فلم کی کامیابی پر بہت خوش ہوں ۔آئندہ بھی عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے شائقین کی توجہ حاصل کروں گی۔ انھوں نے کہا کہ فلم میں اپنی پرفارمنس کو انتہائی خوبصورتی سے عکسبند کروانے کی کوشش کرتی رہی ہوں، انھوں نے بتایا کہ اس فلم کی شوٹنگ پر بھی کافی وقت صرف ہوا ہے اس کی پوسٹ اور پری پروڈکشن کے حوالے سے تمام کاوشیں بھی بہتر انداز میں کی گئیں۔ انھوں نے کہا کہ آنیوالی فلموں میں بھی اپنے کردار کو بہت عمدہ طریقے سے نبھانے کی کوشش کروں گی۔
39سالہ امریکی اداکارہ و ہدایت کارہ ویرا فارمیگا کا کہنا ہے کہ فلم میں پیٹرک ولسن کی پرفارمنس بہت عمدہ رہی ہے ۔انھوں نے کہا کہ پوری ٹیم ہی نے اچھا کام کیا ہے اور ان کی محنت و لگن سے فلم نے کامیابی حاصل کی۔ انھوں نے کہا کہ آنیوالی فلموں میں کچھ مختلف کردار نبھاؤں گی ۔ٹی وی پر بھی کام کرتی رہوں گی ۔انھوں نے کہا کہ ہدایت کار جیمز وان نے راٹرز چاڈ ہائیزاور کیری ہائیز کی کہانی کو بہت عمدہ طریقے سے فلمبند کیاگیا۔ شائقین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے اس میں تکنیکی اور فنی لحاظ سے بڑا عمدہ کامہوا ہے۔ اداکاری کا سلسلہ جاری رہے گا۔ فلمساز پیٹر سفرن اور روب کوان کی اس فلم کے باکس آفس پر کامیابی پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پوری ٹیم نے انتہائی عمدہ پرفارم کیا ہے ۔
کہانی اور ڈائیلاگ بھی بہت اثر انگیز ہیں اس بنا پر فلم کی باکس آفس پر کامیابی یقینی تھی ۔انھوں نے کہا کہ فلمکی ریکارڈ کامیابی پر حوصلے بلند ہوئے ہیں ۔انھوں نے بتایا کہ اس فلم پر 2011کے دوران کام شروع کیا گیا۔112منٹ دورانیہ پر مشتمل اس فلم کیکامیابی پر بہت خوش ہیں اس کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے ۔واضح رہے کہ 6اگست 1973کو نیوجرسی (امریکا)کے علاقے کلفٹن میں پیدا ہونے والی اداکارہ ویرا فارمیگا نے فلمی سفر کا آغاز 1998کے دوران فلم ''ریٹرن ٹو پیراڈائز''سے کیا ۔اس کے بعد اداکارہ کو 2000میں رومانوی فلم ''انٹم ان نیویارک''میں معاون اداکارہ کا کردار ملا ،2001کے دوران امریکی ٹی وی کی سیریل ''یوایس انڈر کور''میں کردار نبھایا ۔اسی عرصہ میں تھرلر''15منٹ''کا بھی حصہ بنیں ۔2003کے دوران اداکارہ ویرا فارمیگا نے فلم ''ڈمی ''میں کامیڈی کردار نبھایا۔ 2004میں ڈرامہ ''ڈان ٹو دی بون''میں کام کرکے اداکاری کے جوہر دکھائے ۔
2006کے دوران اداکارہ ویرا فارمیگا کی کرائم تھرلر فلم ''ڈیپارٹمنٹ ''نے سلور اسکرین پر دھوم مچادی۔ 2007میں ہارر فلم میں پرفارم کیا ۔2008کے دوران فلم ''دی بوائے ان دی سٹریپٹ''میں کام کیا ۔اس عرصہ میں اداکارہ ویرا فارمیگا کو ''ایمپائرز ایوارڈ''،''سکرینایکٹرز گلڈایوارڈ ''اوہائیو کریٹک فلم ایوارڈ''،''مراکش انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ایوارڈ''، ''لاس اینجلس فلم کریٹک ایسوسی ایشن ایوارڈ''،''سوڈان فلم فیسٹیول اسپیشل جیوری ایوارڈ''،اور امریکن نیشنل سوسائٹی آف فلم کریٹک ایوارڈ '' سمیت کئی اعلیٰ اعزازات سے نوازا گیا ۔
اس کے بعد فلم ''اپ ان دی ایئر''میں اداکارہ کی ویرا فارمیگا کی عمدہ پرفارمنس پر متعدد ایوارڈز دیے گئے ۔ان کی پرفارمنس کو بہت پسند کیا گیا ،اس پر انھیں بے شمار بین الاقوامی سطح کے اعزازت ملے ۔اس فلم کے لیے ان کی آسکر ایوارڈ کے لیے بھی نامزدگی ہوئی ۔2011کے دوران پھر اداکارہ ویرا فارمیگا کی فلم ''سورس کوڈ''میں ان کی عمدہ پرفارمنس کے بہت چرچے رہے۔اسی طرح فلم کنجورنگ نے بھی کامیابی حاصل کرکے سلور اسکرین پر دھاک بٹھا دی ہے۔