اچھا کام ہوگا تو ضرور پذیرائی ملے گی مصطفی قریشی

ٹیلی ویژن کی طرح فلموں میں اچھے موضوعات کی ضرورت ہے ،مصطفی قریشی


Cultural Reporter July 22, 2013
ٹیلی ویژن کی طرح فلموں میں اچھے موضوعات کی ضرورت ہے ،مصطفی قریشی فوٹو: فائل

فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار مصطفیٰ قریشی نے کہا کہ ہم ماضی کی ناکامیوں کا بھلا کر اگر مستقبل کی طرف توجہ دیں تو ہمیںاچھا اور بہتر کام کرنے کا موقع ملے گا ۔

ٹیلی ویژن کی طرح فلموں میں اچھے موضوعات کی ضرورت ہے، پاکستان میں اچھی اور معیاری فلموں کی وجہ سے ہی فلم انڈسٹری کی بحالی کا عمل مکمل ہوگا جب بھی اچھا کام ہوگا اسے ضرور پزیرائی ملے گی اب دور بدل چکا ہے ہمیں روایتی فلموں سے جان چھڑانی ہوگئی اور ایسی فلمیں بنانا ہونگیں جو موجودہ دور کی عکاسی کرتی ہوں۔

یہ بات انھوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہی انھوں نے کہا کہ جدید ٹکنالوجی اور بولڈ سبجیکٹ ہی وقت کی ضرورت ہیں ، پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جو اس بات کا خواہش مند ہے کہ اسے بھر پور مواقع ملیں ،خوشی کی بات ہے کہ ایک طویل عرصہ بعد فلم انڈسٹری کے فروغ اور ترقی میں نوجوانوں نے آگے بڑھ کر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے کراچی میں تیزی سے فلمیں بن رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں