فاطمہ ثناء شیخ کا بیگانوں کی بارات میں ہلہ گلہ
فاطمہ ثناء کی موج مستی اس وقت تک جارہی رہی جب تک باراتی انہیں پہچان نہ گئے
لاہور:
بالی ووڈ اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ نے سڑک پر شوٹنگ کے دوران پاس سے گزرتی بارات میں جاکر ہلا گلہ شروع کردیا پہچانے جانے پر لوگ حیران رہ گئے۔
بالی ووڈ اداکارہ فاطمہ ان دنوں معروف ہدایت کار انوراگ باسو کی زیر تکمیل فلم میں راجکمار راؤ کے ہمراہ شوٹنگ میں مصروف ہیں اور انہوں نے 'بیگانوں کی شادی میں عبداللہ دیوانہ' کی مثال کو حقیقی طور پر پیش کردیا۔
اداکارہ کی ایک فلم کی شوٹنگ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں جاری ہے شیڈول کے حساب سے اس دن فلم کی شوٹنگ سڑک پر تھی۔ وقفے کے دوران فاطمہ کو پتا چلا کہ یہاں سے ایک بارات گزر رہی ہے۔
فاطمہ ثناء اُس وقت شوٹنگ کی وجہ سے ساڑھی زیب تن کیے ہوئی تھیں لہذا وہ بغیر کسی جھجھک کے گزرتی ہوئی بارات میں شامل ہوگئیں اور باراتیوں کے ساتھ ہلا گلہ کرتی رہیں۔
فاطمہ ثنا نے اُس وقت تک یہ موج مستی جارہی رکھی جب تک باراتی انہیں پہچان نہ گئے۔ پہچانے جانے کے بعد کئی لوگوں نے ان کے ساتھ سیلفیاں بنائیں بعدازاں اداکارہ خاموشی سے شوٹنگ کی جگہ واپس آگئیں۔