ہمارے ڈراموں کی مقبولیت کبھی کم نہیں ہوئیعابد علی
میں نےٹیلی ویژن کے لیے بہت سی سیریل بنائیں کبھی پریشانی نہیں ہوئی لیکن سیریل (سوپ) کےدوران بہت سےمسائل کاسامناکرناپڑا
ٹیلی ویژن کے سینئر ادکار عابد علی نے کہا کہ ٹیلی ویژن انڈسٹری میں بھی بعض اوقات ایسے مشکل مراحل آجاتے ہیں کہ کام کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
میں نے ٹیلی ویژن کے لیے بہت سی سیریل بنائیں کبھی پریشانی نہیں ہوئی لیکن حال ہی میں سیریل (سوپ) کے دوران بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا جس سے نہ صرف وقت کا ضیاع ہوا بلکہ مالی طور سے بھی نقصان اٹھانا پڑا لیکن میں بہت پر عزم تھا کہ جلد اسے مکمل کرلوں گا ،اب جب کہ ڈرامہ مکمل ہے اسے جلد آن ائیر کردیا جائے گا ۔انھوں نے کہا فنکاروں کی طرف سے مجھے بھر پور تعاون ملا۔ ابتداء میں مرکزی کردار ادا کرنیوالی فنکارہ کی وجہ سے سیریل کا کام متاثر ہوا لیکن کاسٹ میں ردل بدل کرناپڑا بہر حال یہ سب تجربات سے ہی سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔
عابد علی نے کہا ہمارے ڈراموں کی مقبولیت کبھی کم نہیں ہوئی ہمارے ڈرامے آج بھی بے حد مقبول ہیں اور بہت اچھا کام ہورہا ہے آنے والے دنوں میں اس میں مزید بہتری آئے گی ، یہ بات انھوں نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، انھوں نے کہا فلم انڈسٹری کے حوالے سے ان دنوں بہت سے باتیں ہورہی ہیں یہ خوشی کی بات ہے کہ اب ہمارے نوجوان فلموں کی بحالی کی طرف توجہ دے رہیں ہیں امید ہے کہ اب اچھی فلمیں ضرور بنیں گی ۔